منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

نواز حکومت نے اپنے دور میں پاکستانی قوم کو قرضوں کے انتہائی بڑے جال میں پھنسادیا، بھرپور دباؤ پرتہلکہ خیز رپورٹ جاری

datetime 3  دسمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد( آن لائن) گزشتہ مالی سال میں پاکستان میں قرضوں کے استحکام کے حوالے سے سوائے 2 کو چھوڑ کر تمام اقتصادی اشاریے کمزور ہوتے دکھائی دیے ہیں۔ قرضوں کے حوالے سے پیدا ہونے والی یہ کمزور ترین شرح پاکستان مسلم لیگ ن کی 3سال اور 8 ماہ کی حکومت کے دور میں سب سے کم ہے۔ اس بات کا انکشاف وزارت

خزانہ کی جانب سے جون 2017 کی پبلک ڈیبٹ منیجمنٹ رسک رپورٹ میں کیا گیا جو متعلقہ حلقوں کے پْرزور مطالبے اور رپورٹ عام کرنے کے دباؤ کے بعد جاری کی گئی ہے۔ رپورٹ میں رواں سال جون تک کے قرضوں کو شامل کیا گیا ہے جب جب حکومت کی جانب سے لیے گئے قرضوں کا حجم 21.4 ٹریلین (کھرب ) روپے تک پہنچ گیا ہے جو مجموعی قومی آمدنی کا 67.2 فیصد بنتا ہے۔اس صورتحال پر سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے کہ انھوں نے قومی معیشت اور عوام کو قرضوں کے انتہائی بڑے جال میں پھنسادیا ہے۔وزارت خزانہ نے جو رپورٹ شائع کی ہے اس میں بہت ساری چیزوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس میں سے قلیل مدتی غیر ملکی قرضوں کو، جنھیں بطور نیٹ انٹرنیشنل ریزروز (NIR) کہا جاتا ہے ، شامل نہیں کیا گیا۔این آئی آر مجموعی غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر اور اس سے متعلق liabilitiesکا فرق واضح کرتا ہے۔رپورٹ کے مطابق جون 2016 تک قلیل مدتی غیر ملکی قرضوں کی بطور این آئی ا?ر شرح 76.5فیصد تھی لیکن رپورٹ میں اس کی تازہ ترین صورتحال کے اعدادوشمار شامل نہیں۔ اس سے لگتا ہے کہ حکومت یہ اعدادوشمار ظاہر کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی اور اس نے جان بوجھ کر رپورٹ کو مبہم رکھا۔ جون 2016 میں جب اسٹیٹ بینک کے پاس مجوعی سرکاری طور پر ذخائر 18.2 بلین ڈالر تھے تو نیٹ ذخائر کا حجم صرف 7.5 بلین ڈالر تھا۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…