کراچی(این این آئی)رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران اشیائے خوراک کی درآمدات میں 20فیصد سے زائداضافہ ریکارڈ کیا گیا ،ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر کے دوران اشیائے خوراک کی درآمدات پر 2.198 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ کیا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں درآمدی بل 1.828 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ،جن اشیا کی درآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ان میں دودھ، کریم،
دودھ سے بنی اشیا، بچوں کیلئے خشک دودھ شامل ہے جن کی درآمدات میں 1.5فیصد تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، ان اشیا کی درآمدات پر گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں 80.126 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ کیا گیا جبکہ رواں سال 81.328 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا، ڈرائی فروٹ اور نٹس کی درآمدات میں 18.18 فیصد اضافہ ہوا ہے ، اسی طرح چائے کی درآمدات میں اضافے کا حجم 6.87 فیصد ہے ، چینی کی درآمدات میں 49.71 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔