جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت مکمل ہونیوالی پہلی طویل موٹر وے مکمل،عوام کیلئے کھولنے کا اعلان کردیاگیا

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ْاسلام آباد (نیوزڈیسک ) پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت مکمل ہونے والے ہزارہ موٹر وے کو آئندہ ماہ عام ٹریفک کیلئے کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ٹول ٹیکس کی شرح کا اعلان بھی کر دیا گیا۔وزارت مواصلات کے مطابق ہزارہ موٹر وے یعنی برہان حویلیاں موٹرے منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور آئندہ ماہ اسے عام ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔

ہزارہ موٹر وے کیلئے ٹول ٹیکس کی شرح کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے جس کے تحت ہزارہ انٹرچینج سے شاہ مقصود انٹر چینج تک کار سے ساٹھ روپے اور ویگن سے نوے روپے ٹول ٹیکس لیا جائے گا۔ منی بس یا کوسٹر پر ایک سو تیس روپے جبکہ بڑی بس پر ایک سو اسی روپے ٹول ٹیکس لاگوہوگا۔اسی طرح دو سے تین ایکسل ٹرک پر دوسوچالیس جبکہ بڑے ٹرک پر دوسونوے روپے ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ ٹول ٹیکس کا اطلاق ہزارہ موٹروے کو کھولنے کی تاریخ سے لے کر تیس جون دوہزار اٹھارہ تک رہے گا۔واضح رہے کہ ایم ون یعنی پشاور موٹروے کے بعد برہان تا حویلیاں ہزارہ موٹر وے صوبہ خیبرپختوانخوا میں وفاقی حکومت کا دوسرا بڑا منصوبہ ہے۔



کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…