اسلام آباد(ویب ڈیسک) ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں کی اڑان تھم گئی ، سندھ سے نئی فصل آنے سے ٹماٹر 20 روپے اور پیاز 10 روپے کلو سستی ہوگئی ۔ سبزی منڈی ایسوسی ایشن کے مطابق سندھ میں نئی فصل تیار ہونے کے باعث سبزی منڈی میں پیاز اور ٹماٹر کی رسد میں اضافہ ہوچکا ہے جس کی وجہ سے ریٹیل سطح پر ٹماٹر 20 روپے کمی سے 140 روپے کلو اور پیاز 10 روپے کمی 70 روپے کلو ہوچکی ہے ۔
صدر سبزی منڈی ایسوسی ایشن حاجی شاہ جہان کا کہنا ہے کہ ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے افغانستان اور ایران سے ٹماٹر درآمد کرنا پڑ رہا تھا مگر سندھ کی فصل شروع ہونے سے ان اشیاء کی درآمد کی ضرورت باقی نہیں رہی ۔ حاجی شہجہان کا مزید کہنا تھا آئندہ ہفتے ٹماٹر اور پیاز کی سپلائی میں مزید اضافہ ہوجائے گا جس سے ٹماٹر کے بھائو 100 روپے کلو سے بھی کم ہوجائیں گے ۔