کراچی(این این آئی)سی پیک کی بدولت تعمیراتی کاموں میں تیزی آ رہی ہے ، ورلڈ بینک نے کہاہے کہ رواں مالی سال صنعتی اور زرعی پیداوار میں اضافہ اور برآمدات بڑھے گی ۔ پاکستان ڈویلپمنٹ اپ ڈیٹ کے عنوان سے جاری ورلڈ بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2017-18میں پاکستان میں صنعتی ترقی شرح 7 فیصد رہے
گی جو گذشتہ مالی سال سے 2 فیصد زائد ہے،جس کی سب سے بڑی وجہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی اور تعمیراتی کاموں میں اضافہ ہے ۔ ورلڈ بینک نے کہاکہ کم شرح سود کے باعث صنعتی شعبہ پیداوار بھی بڑھی ہے ، یہی وجہ ہے کہ مالی سال 2018 اور 2019 میں پاکستان کی برآمدات میں اضافے کا امکان ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں زرعی شعبے کی پیداوار میں اضافے ہوگا جس میں چاول اور کپاس کی بہتر پیداوار سرفہرست ہے ۔