اسلام آباد(ویب ڈیسک) درآمدی ٹیکسٹائل اور چمڑے کی مصنوعات سے سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی ، عوام کے لئے درآمدی ملبوسات سستے ہونے کے امکانات روشن ہوگئے ۔ حکومت نے درآمدی ٹیکسٹائل اور چمڑے کی مصنوعات سے سیلز ٹیکس کی شرح کم کر دی ہے ۔
ملبوسات پر ٹیکس کی شرح جو 17 فیصد تھی اب اسے کم کرکے 6 فیصد کر دیا گیا ہے ۔درآمدی ٹیکسٹائل اور چمڑے کی مصںوعات پر سے سیلز ٹیکس کی شرح کم ہونے کے نتیجے میں عوام کے لئے یہ ملبوسات کم قیمت پر دستیاب ہونگے ۔ تجزیہ کاروں کے مطابق
ایک جانب تو حکومت درآمدات میں کمی اور مقامی صنعتوں کو فائدہ پہنچانے کی بات کرتی ہے ، دوسری جانب درآمدی ٹیکسٹائل مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس میں کمی سے درآمدات میں اضافے کے ساتھ ساتھ مقامی صنعتوں کو بھی نقصان ہوگا ۔