بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

پدماوتی میں دپیکا نے 400 کلو سونا، 30 کلو وزنی لہنگا پہنا

datetime 15  اکتوبر‬‮  2017 |

ممبئی(بی این پی ) بولی وڈ کی آنے والی تاریخی فلم ’پدماوتی‘ کے چرچے تو گزشتہ 2 سال سے جاری ہیں، تاہم اب اس فلم کے ریلیز کے دن قریب آنے پر ان چرچوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔’پدماوتی‘ کی شوٹنگ سے لے کر اس کی پہلی جھلک ریلز ہونے تک جاری رہنے والے جھگڑوں اور تنازعات کے بعد فلم کے ٹریلر نے جب نیا ریکارڈ قائم کیا تو فلم کے اداکاروں کے لباس اور شاہانہ انداز پر باتیں ہونے لگیں۔

ویسے تو ’پدماتی‘ میں دپیکا پڈوکون، شاہد کپور اور رنویر سنگھ کے کرداروں کی تصاویر جاری ہوتے ہی، میڈیا اور انٹرنیٹ پر ان کے چرچے تھے، تاہم شائقین کی سب سے ذیادہ نظریں دپیکا پڈوکون کے سونے سے جڑے رانیوں کے لباس پر تھیں۔یہ اندازے تو پہلے ہی کیے جا رہے تھے کہ ’پدماوتی‘ میں دپیکا پڈوکون کا لباس عام اور معمولی نہیں ہوگا، کیوں کہ فلم کی کہانی 13 ویں صدی کی ہے، جس وجہ سے لباس کو بھی اس وقت کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق ’پدماوتی‘ میں دپیکا پڈوکون نے 400 کلو گرام سونا اور 30 کلو گرام وزنی لہنگا پہنا۔ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ’پدماوتی‘ میں دپیکا پڈوکون کا سرخ لہنگا 30 کلو گرام وزنی ہے، جس کی قیمت 20 لاکھ بھارتی روپے ہے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…