اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نوکری کیلئے انٹرویو دینا مضبوط اعصاب کے مالک افراد کیلئے بھی قدرے مشکل ہوتا ہے کیونکہ کوئی بھی شخص کسی بھی انٹرویو کے حوالے سے یہ دعویٰ نہیں کرسکتا ہے کہ انٹرویو کے دوران کون سا طریقہ کامیاب ہوسکتا ہے۔ کسی کمپنی میں بھرتیوں کے لئے انٹرویو کرنے والا عملہ چاپلوسی سے کام لینے والے افراد سے متاثر ہوجاتا ہے تو کہیں ایسے افراد کو گھاس بھی نہیں ڈالی جاتی ہے۔اس غیر یقینی سی کیفیت کے باوجود بھی ماہرین چند اہم امور کی جانب نشاندہی کرتے ہیں، جن پر دوران انٹرویو نگاہ رکھنے سے کسی حد تک انٹرویو کرنے والے افراد کو متاثر کیا جاسکتا ہے۔ اگرآپ کسی انٹرویو کال کا انتظار کررہے ہیں تو ان امور پر توجہ دینا ہرگز مت بھولئے گا۔انٹرویو سے قبل اپنے منہ میں چیونگم ڈالیں جسے انٹرویو والے کمرے میں داخل ہونے سے پہلے نکال پھینکنا مت بھولیں۔یاد رکھیں کہ انٹرویو کرنے والے افراد کے پاس آپ کیلئے مشکل سے دس سے پندرہ منٹ ہوں گے۔ یہی چند منٹس آپ کی قسمت کا فیصلہ کریں گے، اس لئے انٹرویو کیلئے پہلے سے خود کو ذہنی طور پر تیار کریں۔ آئینے کے سامنے اس مختصر تعارف کی پریکٹس کریں جو آپ انٹرویو کرنے والے عملے کے سامنے پیش کریں گے۔
یہ مت سوچیں کہ آپ مزاحیہ حرکتوں سے اگر ان کو ہنسانے میں کامیاب رہے تو نوکری پکی ہے، غیر ضروری طنزیہ یا مزاحیہ گفتگو سے پرہیز کریں۔ اسی طرح ضرورت سے زیادہ اکھڑ یا سنجیدہ بھی مت بنیں اور چہرے پر ہلکی سی مسکراہٹ کو برقرار رکھیں۔اپنی فیلڈ اور انٹرویو سے متعلقہ شعبے کے کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔ آپ کے پاس جو بھی معلومات ہیں، انہیں اس انداز میں پیش کریں کہ گویا آپ کو ٹھیک معلوم ہیں۔ ضروری نہیں کہ انہیں اس بارے میں درست معلوم ہو تاہم آپ کا اعتماد انہیں متعلقہ موضوع پر آپ کی گرفت کی یقین دہانی ضرور کرواسکتا ہے۔
کسی جگہ بھی نوکری کیلئے آن لائن اپلائی کرتے ہوئے اٹیچمنٹ کے طور پر اپنی درخواست نہیں بھیجیں بلکہ لنکڈ ان کے یو آر ایل کے طور پر بھیجیں، دوسری صورت میں آپ کو نوکری ملنے کے امکانات کم ہی ہیں کیونکہ اٹیچمنٹس کو ڈاو¿نلوڈ کرنا مالکان یا بھرتی کرنے والے عملے کو عموماً پسند نہیں ہوتا ہے۔اپنے لباس کا خاص خیال رکھیں۔ ضرورت سے زیادہ رسمی کپڑے بھی نہ پہنیں اور نہ ہی ٹریک سوٹ کا پائجامہ مع ٹی شرٹ بھی نہ پہن لیں۔اگر آپ آن لائن انٹرویو دے رہے ہیں تو کبھی بھی ایسے رخ پر نہ بیٹھیں جہاں سے دروازہ دکھائی دیتا ہو، ایسے میں کسی بھی شخص کے نامناسب حالت میں کمرے میں داخلے پر فوری طور پر انٹرویو کرنے والوں کی توجہ ان کی جانب مبذول ہوسکتی ہے۔ اس دوران پالتو جانوروں کو بھی کمرے سے نکال دیں۔انٹرویو میں کبھی بھی یہ کوشش نہ کریں کہ آپ کی تنخواہ بھی طے پاجائے۔ البتہ اگر اس بارے میں سوال کیا جائے تو پھر اعتماد کے ساتھ اپنا موقف پیش کریں کہ آپ کتنی تنخواہ اور کیوں چاہتے ہیں۔
ایسے تمام آن لائن ایڈریس جہاں کا پتہ آپ کی سی وی میں درج ہے، وہاں اپنے پالتو جانور یا اپنی کوئی مزاحیہ تصویر لگانے سے پرہیز کریں۔آن لائن انٹرویو کی صورت میں ہی کمپنی سے رابطے میں رہنا نہ بھولیں۔ انٹرویو کے بعد انہیں ایک ای میل بھیجیں ، جس میں ان کا شکریہ ادا کریں اور پیشکش کریں کہ آپ مزید سوالوں کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔سی وی کے معاملے میں بھی اس امر پر خاص دھیان دیں کہ آپ کی سی وی پہلی جھلک میں اگر متاثر کن محسوس ہوئی تو ہی مالکان اس کا تفصیلی جائزہ لیں گے۔ آبجیکٹویز کو کبھی بھی سی وی پر سرفہرست مت لکھیں۔ سی کا یہ گھسا پٹا طریقہ آپ کی اہمیت کم کرسکتا ہے۔ سادہ طریقے سے اپنی تعلیم اور تجربے کو بیان کریں۔سی وی میں غیر ضروری الفاظ اور شخصیت کو عجیب و غریب ماورائی قوتوں کا حامل بیان کرنے کی کوشش نہ کریں۔ویڈیو سی ویز ہرگز بھی نہ بھیجیں۔ ایسی سی ویز کو ریکارڈ کا حصہ بنانا بے حد مشکل ہوتا ہے، ایچ آر والے سی ویز کو فائلوں میں لگانے کے عادی ہوتے ہیں اور وہ آپ کی ویڈیو کو ان فائلوں میں شامل نہیں کرسکتے ہیں۔اگر آپ کے پاس لنکڈ پر پروفائل موجود نہیں ہے، تو بنانے میں دیر مت کریں۔ یہاں سی وی بنانا آسان بھی ہے اور آپ کی مارکیٹ ویلیو میں اضافے کا ذریعہ بھی ہے۔
آن لائن ملاقات ہو یا بالمشافہ ملاقات، اس دوران کچھ بھی کھانے پینے سے پرہیز کریں۔ اگر آپ کو کوئی پیشکش کی جائے تو شکریہ کے ساتھ انکار کردیں۔انٹرویو کے موقع پر خود کو متحرک دکھانا بے حد ضروری ہے، یہ نوکری آپ کیلئے کس قدر ضروری ہے اور آپ کس قدر جوتیاں چٹخا چکے ہیں، اس سے کمپنی کو کوئی سروکار نہیں ہے، خود کو اس طرح پیش کریں کہ گویا آپ کل ہی یونیورسٹی سے نکلے ہیں اور کام کی تلاش کیلئے بے حد پرعزم ہیں۔اگر آپ مرد ہیں تو شیو کرنا ہرگز مت بھولیں۔ اگر آپ کی داڑھی ہے تو اسے خط کروائیں۔ بالوں کی مناسب تراش خراش کروائیں۔ناتجربہ کاری کی صورت میں تین صفحات پر مشتمل سی وی بنانے کی حماقت ہرگز نہ کریں۔ اس طرح آپ خود کو زیادہ بیوقوف ثابت کریں گے۔ آپ کی سی وی جس قدر مختصر ہوگی، اس کا تفصیلی جائزہ اسی قدر آسان ہوگا۔
زیادہ اوور نہ ہوں نوکر بھی جاسکتی ہے
14
اپریل 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں