اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

بالی ووڈ میں کسی فلمی خاندان سے تعلق اہمیت نہیں رکھتا، ودیا بالن

datetime 14  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلبورن(نیوز ڈیسک) بھارتی اداکارہ ودیا بالن نے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کسی کا فلمی خاندان سے تعلق ہے یا نہیں یہان میرٹ ایسی سب باتوں کو پیچھے چھوڑ دیتا ہے ، جب کہ میں ہماری ادھوری کہانی میں مہیش بھٹ اور موہت سوری کے ساتھ کام کرنے کے لیے بیتاب ہوں۔
ہماری ادھوری کہانی میں عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے کے لیے بیتاب ہوں یہ باتیں انھوں نے بھارتی خبرایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں ودیا بالن کا کہناتھا کہ بالی ووڈ میں اس بات کا زیادہ نوٹس نہیں لیاجاتا کہ کسی فنکار کا تعلق فلمی خاندان سے ہے۔یہاں اداکاروں کا کام دیکھاجاتا ہے اور موجودہ دور میں بالی ووڈ میں جو کچھ آپ کرسکتے ہیں یا کرتے ہیں اسی کی بنا پر کامیابی ملتی ہے اور کسی کے فلمی خاندان سے تعلق ہونے کا کوئی خاص فرق نہیں پڑتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ودیا نے کہا کہ وہ اپنی فلم ہماری ادھوری کہانی کا شدت سے انتظار کررہی ہیں کیونکہ اس فلم کے ذریعہ انھیں مہیش بھٹ اور موہت سوری کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل رہا ہے اداکارہ کا کہناتھا کہ میری پرانی خواہش تھی کہ مہیش بھٹ کی ہدایتکاری میں کسی فلم میں کام کروں مگر وہ میرے شوبز میںقدم رکھنے سے پہلے فلموں کی ڈائریکشن چھوڑ چکے تھے مگر میرے لیے یہ بھی بہت ہے کہ ان کی کسی پروڈکشن میں کام کررہی ہوں اور مجھے ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔مشہور ٹی وی سیریل ہم پانچ سے اپنا کیرئیر سروع کرنیوالی ودیا بالن کا کہناتھا کہ وہ اب بھی ٹی وی پر کام کرنا چاہتی ہیں مگر اس کے لیے میرا کردار غیر افسانوی ہونا چاہیے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…