پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

سوہا علی خان ایک غلطی کی وجہ سے موضوع گفتگو بن گئی

datetime 13  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(شوبز ڈیسک )سوہا علی خان گذشتہ دنوں اپنی ایک غلطی کی وجہ سے موضوع گفتگو بنی رہیں۔انھوں نے ایک پروگرام کے دوران ششی کپور کی جگہ رشی کپور کا نام لیتی رہیں اور دادا صاحب پھالکے انعام سے نوازے جانے پر ان کی تعریف کرتی نظر آئیں۔سوہا علی خان معروف کرکٹر نواب منصور علی خان پٹودی اور معروف اداکارہ شرمیلا ٹیگور کی بیٹی ہیں۔جب ان سے ایک پروگرام کے دوران ششی کپور کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے کہاکہ میں بہت خوش ہوں۔ میں رشی کپور کی اداکاری کی دیوانی ہوں۔انھوں نے مزید کہا کہ ’مجھے بے حد خوشی ہے کہ انھیں یہ ایوارڈ دیا جا رہا ہے۔ میری مان اور انھوں ایک ساتھ فلموں میں کام کیا ہے۔ہر چند کہ وہاں موجود لوگوں کو ان کی غلطی کا احساس ہو گیا اور ان کے خاوند کنال کھیمو اور دوست نے انھیں بار بار دبے لہجے میں ششی کپور کی یاد دلائی لیکن وہ تو اپنی رو میں تھیں۔حد تو اس وقت ہو گئی جب انھوں نے کہاکہ حال ہی میں نے انھیں ٹوئٹر پر فالو کرنا شروع کر دیا ہے۔ وہ بہت مزاحیہ ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل مہیش بھٹ کی بیٹی اداکارہ عالیہ بھٹ کی معلومات عامہ کے سلسلے میں سوشل میڈیا پر ان کا مذاق اڑایا گیا تھا۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…