کراچی (یو این پی)گلوکارہ ، اداکار اور ماڈل کومل رضوی نے کہا کہ کوئی خوشی سے پردیس نہیں جاتا ، اچھا روزگار ان کو جانے پر مجبور کرتا ہے۔بھارت میں جو توقیر ، شہرت اور رزق ملا اس نے مجھے سال کے دس ماہ تک وہاں رہنے پر مجبور کیا ہوا ہے ،پاکستانی کھانے اور والدین کی محبت وطن آنے کا تقاضہ کرتی رہتی ہے۔ میرا البم” جھولے لال “بھارت میں بے حد مقبول ہوا۔ اس میں صوفیانہ کلام پہلی بار سندھی زبان میں گایا ہے جس کی پذیرائی نے میرے حوصلے بلند کر دیئے ہیں۔ اس خوشی کو اپنے ہم وطنوں سے شیئر کر کے جو مسرت ملی تھی اس کو الفاظ میں بیان کرنے سے قاصر ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائندہ یواین پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایک سوال پر کومل رضوی نے کہا کہ میرے دلی جذبات اوراحساسات میرے نئے البم میں میوز ک لورز محسوس کریں گے۔بھارتی فلموں میں بولڈ کردار کی آفرہوئی تو نہیں کروں گی کیونکہ میں بولڈ کرداروں کے لئے اپنے آپ کو موزوں نہیں سمجھتی۔بھارتی چینلز میں آفر ز ملتی رہتی ہیں۔