جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

روتے بچوں سے نمٹنے کے لیے سائنس کی ضرورت نہیں

datetime 10  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چھوٹے بچوں کو سمجھانا یا سنبھالنا بظاہر کافی مشکل کام ہوتا ہے کیونکہ انہیں یہ سمجھانا کہ وہ جس چیز کیلئے ضد کررہے ہیں، ان کیلئے نقصان دہ ہے بہت مشکل ہے تاہم اگر اس معاملے میں تھوڑی سے ذہانت کا مظاہرہ کیا جائے تو بچوں کو آسانی سے سمجھایا جاسکتا ہے۔ یہ مسئلہ ان خواتین کیلئے زیادہ پریشان کن ہوتا ہے جنہوں نے اپنے ماحول میں چھوٹے بچوں کوپرورش پاتے نہیں دیکھا ہوتا ہے، ایسے میں جب وہ خود پہلی بار ماں بنتی ہیں تو ان کیلئے بچے کو سمجھانا بے حد مشکل ہوتا ہے تاہم اگر کسی بھی مسئلے کو اس نقطہ نگاہ سے دیکھا جائے کہ بچہ اس بارے میں کیا سوچ رہا ہے، تو صورتحال کو باآسانی قابو میں کیا جاسکتا ہے۔اس حوالے سے کچھ مشورے پیش ہیں جن پر عمل درآمد سے بچوں کے مزاج کو بگڑنے سے پہلے ہی قابو کیا جاسکتا ہے۔
چھوٹے بچوں کے سوچنے کا انداز مختلف ہوتا ہے تاہم ان کے اندر جذبات کم و بیش ویسے ہی ہوتے ہیں جو کہ بڑوں میں ہوتے ہیں۔ فرق صرف یہ ہوتا ہے کہ ان کے اندر ان جذبات کے اظہار کا طریقہ قدرت نے مختلف رکھا ہے یعنی کہ رونا دھونا اور ہنگامہ کرنا۔ اگر آپ کا بچہ کھانے سے پہلے بسکٹ مانگ رہا ہے اور آپ یہ چاہتی ہیں کہ وہ کھانا کھا لے تاکہ اس کی غذائی ضروریات پوری ہوجائیں تو بجائے اس کہ اس امر پر زور دیا جائے کہ وہ بسکٹ نہ کھائے بلکہ کھانا کھائے، اسے یہ کہیں کہ آج کے کھانے میں بسکٹ ہم میٹھے کے طور پر کھائیں گے ، اس لئے جو بچہ کھانا کھائے گا، اسے ہی یہ بسکٹ بھی ملیں گے۔
بچے اگر کھیل کود چھوڑ کے سونے کیلئے تیار نہیں ہیں تو اس کیلئے بھی آپ ان کے کھیل میں ہی کوئی ایسا نیا منظر تخلیق کرسکتی ہیں جس میں بچے کے کھلونے بھی شامل ہوں اور بچے کو سونے پر بھی مجبور کیا جاسکے۔ جیسا کہ اس کے پسندیدہ کھلونے کو دکھا کے کہیں کہ اسے مرمت کی ضرورت ہے ، اور یہ اسی وقت ہی مکینک کی دوکان پر جاسکتا ہے جب آپ اس سے کھیلنا چھوڑ کے سوجائیں۔
بچوں کے اندر یہ صلاحیت نہیں ہوتی ہے کہ وہ مستقبل کے بارے میں تصور کرسکیں۔ مراد یہ ہے کہ اگر بچے کو کسی کام میں مزہ آرہا ہے تو اس کیلئے یہ سوچنا بے حد مشکل ہوتا ہے کہ وہ یہ کام مستقبل میں دوبارہ بھی کرسکتا ہے یا مستقبل میں کسی دوسرے کام میں اسے اس سے زیادہ مزہ بھی آسکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ جب بچوں کو کھیل کود یا کسی کے گھر سے واپسی کا کہا جائے تو انہیں بے حد غصہ آتا ہے،اس کیلئے بچے کو آئندہ مرحلے پر کسی زیادہ مزیدار کام کی ترغیب دیں تو وہ بخوشی اس کام کو چھوڑنے اور آپ کا حکم ماننے پر رضامند ہوجائیں گے اور بنا ضد پکڑے ہی آپکا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔
ہمیشہ یاد رکھیں کہ بچے کے ضد کرنے پر اس کی ضد پوری کرنے سے بچہ مزید ضدی بنتا ہے۔ بچے کو یہ یقین ہوجاتا ہے کہ جب وہ ایسا کرے گا تو اس کی بات مان لی جائے گی، اس لئے ضد کرتے ہوئے بچے کے مطالبہ کو کبھی پورا نہیں کرنا چاہئے۔ اپنے بچے کو روتا ہوئے چھوڑ دینا بہت مشکل ہے، لیکن آپ کا دل پر پتھر رکھ کے انہیں کچھ دیر کیلئے نظر انداز کردینا ہی واحد علاج ہے۔ یہ مت سوچیں کہ بڑے ہونے پر وہ خود ہی ضد چھوڑ دیں گے اس لئے فی الحال ان کی ضد پوری کردی جائے، بچوں کو اگر ضد پوری کروانے کی عادت ہوجائے تو بڑے ہونے پر بھی یہ کسی نہ کسی طور پر عادت باقی رہتی ہے، اس دل پر پتھر رکھ کے بچوں کی ضد کے آگے ہتھیار پھینکنا چھوڑ دیں۔بچے کو کنٹرول کرنا سیکھیں نہ کہ بچے کے کنٹرول میں آیا جائے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…