جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

دنیا کے پہلی کلون کی گئی اونٹنی اب حاملہ

datetime 9  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (نیوز ڈیسک ) سائنسدانوں کےمطابق دنیا کے پہلی کلون کی گئی اونٹنی اب حاملہ ہے۔انجاز نامی اس اونٹی جس کے معنی کامیابی کے ہیں کو سنہ 2009 میں ذبح کیے گئے ایک اونٹ کے بیضے سے حاصل کردہ خلیوں سے بنایا گیا تھا۔ جس نے ایک دوسری ماں کی کوک میں نشوونما پائی۔بدھ کو یہ اونٹی چھ برس کی ہوگئی اور اب خود بھی ماں بننے والی ہے۔متحدہ عرب امارات کے’ریپروڈکٹیوو بائیوٹیکنالوجی سینٹر‘ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر نثار وانی کا کہنا ہے کہ ’اس اونٹنی میں قدرتی طریقے سے حمل ٹھہرا ہے جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہیں کلون کیے گئے اونٹ ذرخیر ہوتے ہیں اور یہ بھی قدرتی طریقے سے تولید کر سکتے ہیں۔ ‘ڈاکٹر وانی کے مطابق اس سال اونٹنی کے بچے کی پیدائش ہو جائے گی۔انجاز کی پیدائش کے کچھ دن بعد جب اسے دنیا کے سامنے لایا گیا تو اسے سائنس کی دنیا میں بڑی کامیابی قرار دیا گیا جس کے ذریعے ریس مقابلوں میں بھگائے جانے والے اور دودھ دینے والے دونوں طرح کے اونٹوں کی جینیات کو ذخیرہ کر کے ان کی آبادی کو بڑھایا جا سکتا ہے۔اس کے بعد سے اب تک کئی جانوروں کو جینیاتی کلوننگ کے ذریعے پیدا کیا گیا ہے جن میں اونٹوں مقابلہ حسن جیتنے والے اونٹ کے خلیوں سے پیدا کردہ اونٹ بھی شامل ہے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…