ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹیلنٹ کیلئے عمر کی کوئی حد نہیں ہوتی، ایشا دیول

datetime 7  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اداکارہ ایشا دیول جو آخری مرتبہ 2011 میں ریلیز ہونے والی فلم ”ٹِل می او خدا” میں جلوہ گر ہوئی تھیں، نے ایک مرتبہ پھر اداکاری کی طرف واپس آنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔ ایشا دیول نے کہا ہے کہ ٹیلنٹ کے لیے عمر کی کوئی حد نہیں ہوتی بس کام کا جذبہ ہونا چاہیے۔ میں بڑی اسکرین سے محبت کرتی ہوں اور اسی لیے جلد سے جلد فلموں کی طرف واپس آنا چاہتی ہوں۔ ایک تقریب کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں مستقبل میں فلم ”دھوم” میں ادا کیے جانے والے کردار کرنے کی بجائے ایسے رول کرنا چاہتی ہوں جو باعزت اور باوقار ہوں اور میرے خاندانی حالات سے مطابقت رکھتے ہوں اور اگر ایسی کوئی پیشکش ہوئی تو میں اسے فوراً قبول کر لوں گی مگر حقیقت یہی ہے کہ ابھی تک مجھ سے اس سلسلہ میں کوئی رابطہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی میرے پاس کوئی فلم ہے مگر امید ہے کہ جلد ہی سینما اسکرین پر ایک مرتبہ پھر جلوہ گر ہوں گی۔ ایک سوال کے جواب میں ایشا نے کہا کہ کامیابیوں اور ناکامیوں کا سلسلہ ہر کسی کے ساتھ چلتا رہتا ہے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…