اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے بعد پاکستان نے سخت ردعمل دیا، اسی ردعمل کے نتیجے میں امریکہ کی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز پاکستان کے ہنگامی دورے پر آ رہی ہیں۔ وہ پاکستان کی اعلیٰ سول اور فوجی قیادت سے حالیہ صورتحال پر بات چیت کریں گی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان کے حوالے سے بیان پر شدید ردعمل پر امریکی حکام پریشان ہو گئے ہیں، دو ہفتوں کے دوران امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز
پاکستان کے دوسرے دورے پر جلد اسلام آباد آئیں گی۔ نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کے دورے کی تصدیق کرتے ہوئے محکمہ خارجہ نے کہا کہ نائب وزیر خارجہ ایلس پاکستان کی اعلیٰ سول اور فوجی قیادت سے ملاقاتوں میں جنوبی ایشیا بارے امریکی پالیسی بارے اعتماد میں لیں گی۔ امریکی محکمہ خارجہ نے نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کے دورے کو اہمیت کا حامل قرار دیا ہے، امریکی کی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کا دو ہفتوں میں دوسرا دورہ ہے۔