کراچی (نیو زڈیسک) کراچی میں جاری پاکستان فیشن ویک2015آج مکمل ہوجائے گا۔ آج کے شو میں سونیا باٹلا، دامن، رضوان اللہ، دیپک پروانی، آمنہ عقیل اور شامیل انصاری کے ملبوسات کی نمائش کی جائے گی۔ فیشن ویک کیلئے ڈیزائنرز نے موسم گرما اور شادیوں کے سیزن کو مد نظر رکھتے ہوئے نیٹ، آرگنزا، شفون اور سلک کو اپنی ملبوسات کی تیاری کیلئے استعمال کیا ہے۔ اس چار روزہ فیشن ویک میں سگریٹ پینٹس، کیپ سلیوز اور ٹیونکس کا رجحان سامنے آیا جبکہ چوڑے پانچوں والے ٹراو¿زرز اکا دکا دکھائی دیئے۔ چار روزہ فیشن ویک اس لحاظ سے بے حد اہمیت کا حامل ہے کہ یہ انٹرنیشنل فیشن کونسل سے منسلک ہے، یہی وجہ ہے کہ یہاں اپنے ملبوسات پیش کرنے والی ڈیزائنرز کو عالمی سطح پر شہرت ملنا یقینی تصور کیا جاتا ہے۔ اس فیشن شو کے پہلے تین دن میں اپنے ملبوسات پیش کرنے والوں میں زارا شاہجہاں ، ثانیہ مسکاٹیا، عامر عدنان، حسن شہریار یاسین، کانچی اینڈ لغاری، گل احمد، فہد حسین، صنم چودھری، جعفر جیز، ظہیر عباس، وردہ سلیم، عنایا، مدیحہ رضا اور لالہ ٹیکسٹائل اہم ہیں۔
پاکستان فیشن ویک: جلوے بکھیرنے کے بعد آج اختتام پذیر ہو گا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
چین جائیں
-
مون سون بارشیں برسانے والا نیا سسٹم پاکستان میں کب داخل ہوگا ؟محکمہ موسمیات نے خوشخبر ی سنا دی
-
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے غیرملکی خواتین کے اغواءکے پس پردہ حقائق بتا دیئے
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
سانحہ جھیل سیف اللہ: (ر) کمانڈرعامر کے برادر نسبتی نے قتل کا شبہ ظاہر کردیا، بھتیجے پر سنگین الزامات
-
متعدد بار زیادتی کی گئی، رضا ڈار کیس میں غیر ملکی خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ
-
رضا ڈار، ا سحاق ڈار کا نواسہ ہے، غیر ملکی لڑکیوں سے 15 لاکھ ڈالرز وصول کیے گئے لیکن رضا ڈار نے لڑکی...
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی
-
750 روپے مالیت کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلئے خوشخبری
-
ٹیلی کام شعبے میں بڑا انقلاب، ٹیلی نار پاکستان اور یوفون ایک کمپنی بن گئے
-
جمعہ کی ہفتہ وار تعطیل ختم،نوٹیفیکیشن جاری
-
تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، عالمی مارکیٹ سے ایک اور خوشخبری
-
ناصر مدنی کو نماز جمعہ سے قبل خطاب کے دوران دل کا دورہ، اسپتال منتقل



















































