اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

تبو اور سوناکشی ایک ساتھ کام نہیں کریں گی

datetime 3  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک)رائع ابلاغ میں اس طرح کی خبریںعام ہوگئی تھیں کہ اداکارہ سوناکشی سنہا کی فلم ’اکیرا‘ میں تجربہ کار فنکار تبّو بھی کام کریں گی۔یہ بھی کہا جا رہا تھا کہ اس فلم میں اداکارہ تبو سوناکشی سنہا کی بڑی بہن یا منٹر کا کردار ادا کر سکتی ہیں۔میڈیا میں اس طرح کی بھی خبریں آئی تھیں کہ تبو اس فلم کوسائن کرنے کے بعد فلم شوٹ کرنے بھی گئیں لیکن بعض وجوہات کی بنا پر انھیں یہ فلم چھوڑنا پڑی۔
اس طرح کی افواہیں پھیلنے اور تبو کے اس طرح سے اچانک فلم چھوڑ دینے سے لوگ اپنے اپنے حساب سے قیاس آرائیاں کرنے لگے تھے۔ بعض نے اسے فلم سے تبوّ کو نکال دینے کا معاملہ قرار دیا تو بعض نے اس کو فلموں کی معروف ’کیٹ فائٹ‘ سے تعبیر کیا۔لیکن تبو کے ترجمان نے ایک بیان جاری کر کے ان تمام قیاس آرائیوں کو لگام دے دی ہے۔ ترجمان نے اداکارہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ’چونکہ تبو نے کبھی فلم اکیرا سائن ہی نہیں کی تھی اس لیے فلم چھوڑنے یا اس سے نکلنے کاسوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔‘انھوں نے کہا کہ فلم کے پروڈیوسر نے اس کے لیے تبو سے رابطہ کیا تھا لیکن تاریخ کے حوالے سے کچھ تنازع ہونے کے سبب بات آگے نہیں بڑھ پائی تھی۔
چونکہ تبو نے کبھی فلم اکیرا سائن ہی نہیں کی تھی اس لیے فلم چھوڑنے یا اس سے نکلنے کاسوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔تبو کے ترجمان فلم ’اکیرا‘ کے ہدایت کار جنوبی ہند کے کامیاب ترین ڈائریکٹر اے آرموروگ داس ہیں۔ مسٹر داس نے جنوبی ہند میں کامیابی کے ساتھ ساتھ ہندی فلموں میں بھی اپنی ایک علیحدہ شناخت بنا لی ہے اور لوگ ان کی فلموں کا انتظار کرتے ہیں۔ان کی پہلی ہندی فلم ’گجنی‘ بہت کامیاب رہی تھی جس نے پہلی بار سو کروڑ روپے کمانے کا ریکارڈ بنایا تھا۔
‘اکیرا’ خواتین کے تحفظ اور ان کے حقوق سے متعلق کہانی پر مبنی فلم ہے جس میں سوناکشی سنہا کا اہم رول ہے۔اس فلم میں سوناکشی کے والد شتروگھن سنہا بھی کام کر رہے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے جب باپ اور بیٹی ایک ساتھ پردے پر نظر آئیں گے۔فلم انڈسٹری میں ہیروئنوں کا ایک دوسرے سے مقابلہ رہتا ہے اور اس حوالے سے اکثر ایسی مسالے دار خبریں آتی رہتی ہیں کہ کون سی اداکارہ کس کے سات کام کرنا چاہتی ہے اور کون کس سے بچنا چاہبتی ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…