اسلام آباد (این این آئی)چین کے نائب وزیراعظم وانگ یانگ دو روزہ سرکاری دورے پر (آج) اتوار کو اسلام آباد پہنچیں گے ٗاپنے دورے کے دور ان چینی نائب وزیراعظم اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ ترجما ن دفتر خارجہ کے مطابق چین کے نائب وزیراعظم چینی صدر ڑی جنگ پنگ کی ہدایت پر جذبہ خیرسگالی کے طور پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں ۔ ترجمان کے مطابق چینی وفد 14اگست کو 70ویں یوم آزادی کی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ چینی نائب وزیراعظم کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کا عکاس ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مارچ میں پیپلز لبریشن آرمی کے چاک و چوبند دستے نے یوم پاکستان کی پریڈ کی تقریب میں شرکت کی تھی ٗمارچ میں پیپلز لبریشن آرمی کے چاک و چوبند دستے نے یوم پاکستان کی پریڈ کی تقریب میں شرکت کی تھی ترجمان نے کہاکہ 14اگست کو چینی وفد پرچم کشائی کی تقریب مین شرکت کریں گے ٗ
دفتر خارجہ دفترخارجہ نفیس زکریانے کہا ہے کہ پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کے موقع پر چینی نائب وزیر اعظم سی پیک سے متعلق اہم منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے جبکہ یوم آزادی کے موقع پر پاکستان اور چین کے درمیان اہم معاہدوں ، ایم او یوز پر دستخط کئے جائیں گے۔