ممبئی (نیوزڈیسک)بالی ووڈ فلمیں یوں تو سارا سال ہی ریلیزہوتی رہتی ہیں لیکن تہواروں پر ان فلموں کا بزنس پہلے سے کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔ ایسے میں ہر فنکار کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی فلم کسی خاص تہوار جیسے عید، دیوالی یا کرسمس پر ریلیز ہو لیکن بالی ووڈ میں صرف تین فنکار ایسے ہیں جنہیں یہ موقع مل پاتا ہے۔ شاہ رخ خان، عامر خان اور سلمان خان نے یہ تہوار اپنے ساتھ مخصوص کر رکھے ہیں۔ سلمان خان اکثر عید کے موقع پر اپنی فلم ریلیز کرتے ہیں، اگر کوئی اور فنکار عید پر اپنی فلم ریلیز کر بھی لے تو سلمان خان کی فلم کی وجہ سے اس کی فلم کا بزنس نہ ہونے کے برابر ہو گا یوں کوئی ایسی حماقت کرتا ہی نہیں۔شاہ رخ خان دیوالی کے موقع پر اپنی فلمیں ریلیز کرتے ہیں اور کوئی دوسرا فنکار ان کے مقابل اپنی فلم لانے کی ہمت نہیں کرتا، اسی طرح کرسمس کا موقع عامر خان سے جڑا ہے اور عامر خان کی فلم ہو تو کوئی بھی ان کا مقابلہ کرنے کا سوچتا تک نہیں۔ سلمان ، شاہ رخ اور عامر اگرچہ ایک دوسرے کے گہرے دوست تو نہیں لیکن ان کے تعلقات اچھے ہیں اور شاید یہی وجہ ہے کہ تینوں ایک دوسرے کے لئے اپنی فلم کے شیڈول میں گنجائش بھی نکال لیتے ہیں، یوں ان تین بڑے تہواروں پر ان تینوں فنکاروں کے علاوہ کسی اور کی فلم کم ہی ریلیز ہوتی ہے۔سلمان خان نے 2009میں وانٹڈ، 2010 میں دبنگ، 2011 میں باڈی گارڈ اور 2012 میں ایک تھا ٹائیگر کو عید پر ریلیز کیا تاہم ان کی فلم پریم رتن دھان پائیو اب دیوالی پر ریلیز ہو گی جو کہ شاہ رخ خان کا تہوار ہے لیکن شاہ رخ نے سلمان خان کی فلم کی ریلیز کیلئے اپنی فلم کا شیڈول تبدیل کیا ہے اور ان کی فلم رئیس دیوالی کی بجائے کرسمس کے موقع پر ریلیز ہو گی۔
بالی ووڈ میں تمام تہواروں پرسلمان، عامر اور شاہ رخ کا قبضہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف















































