لاہور(آئی این پی) ماہر قانون دان عابدحسن منٹو نے کہا ہے کہ نوازشریف تاحیات نااہل ہوئے یہ مشکوک بات ہے ‘جب تک آئین میں کوئی شق نہ ہوکسی کوتاحیات نااہل قرارنہیں دیا جاسکتا ۔ ہفتے کے روز گفتگو کرتے ہوئے عابد حسن منٹو نے کہا کہ ملک میں معاملات آئین وقانون کے مطابق ہی چلنے ہیں
اس لیے نوازشریف تاحیات نااہل ہوئے یہ مشکوک بات ہے اگرمیں نے ماضی میں کوئی جھوٹ بولا توکیا میں پوری عمرکیلئے جھوٹا ہو گیا ہوں ؟جب تک آئین میں کوئی شق نہ ہوکسی کوتاحیات نااہل قرارنہیں دیا جاسکتا۔