جنونی اور ذہین کے درمیان کا فاصلہ صرف کامیابی سے ناپا جا سکتا ہے دوسروں کی بدخواہی چاہنے والا انسان دنیا میں کبھی خوش نہیں رہ سکتا۔غصہ کرنے سے جہالت پیدا ہوتی ہے اور جہالت سے حافظہ کمزور ہو جاتا ہے۔بزدل انسان موت آنے سے پہلے ہی کئی بار مر چکا ہوتا ہے
لیکن بہادر انسان صرف ایک ہی بار مرتا ہے۔جھوٹ تمام گناہوں کی ماں ہے‘ ایک جھوٹ کو چھپانے کیلئے سو جھوٹ اور بولنے پڑتے ہیں۔فکر نصف بڑھاپا ہے۔خاموشی غصے کا بہترین علاج ہے۔افضل انسان وہ ہے جو اپنی اصلاح کی کوشش کرتا ہے۔