اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے کو بالی ووڈ میں لانے کا فیصلہ کرلیا

datetime 1  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) شاہ رخ خان نے بھی ماضی کے فلمی ستاروں کی طرح اپنے بیٹے کو بالی ووڈ میں لانے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے لئے وہ ایک فلم بنائیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کے بیٹے آریان نے لندن سے اپنے والد کو 12 سال میں بننے والی ہالی ووڈ فلم ”بوائے ہڈ“ سے متعلق آگاہ کیا اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ یہ فلم ضرور دیکھیں، شاہ رخ خان بھی اس فلم کی کہانی سے بہت متاثر ہوئے اور انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ فلم کی کہانی پر بالی ووڈ میں فلم بنائیں گے اس سلسلے میں انہوں نے بوائے ہڈ کے پروڈیوسرز سے اس کے حقوق خریدنے کے لئے رابطہ بھی کیا ہے۔ شاہ رخ خان نے فیصلہ کیا ہے کہ اس فلم کا مرکزی کردار کوئی اور نہیں بلکہ ان کا بڑا بیٹا آریان نبھائے گا، اس سلسلے میں انہوں نے مختلف ڈائریکٹرز سے رابطے بھی شروع کردیئے ہیں۔واضح رہے کہ بالی ووڈ میں سنیل دت، فیروز خان، امیتابھ بچن، انیل کپور، جیکی شیروف، کمل ہاسن اور شتروگھن سنہا بالی ووڈ میں اپنے بچے متعارف کراچکے ہیں جب کہ پرتھوی راج کپور کی 4 نسلوں نے بھارتی فلم انڈسٹری میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھے ہیں۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…