وہ کرو جو صحیح ہے نہ کہ وہ جو آسان ہے مبارک ہیں وہ لوگ جن کے پاس نصیحت کو الفاظ نہیں بلکہ ان کے اپنے اعمال ہیں۔آہستہ آہستہ چلنا اور منزل مقصود تک پہنچنا دوڑنے و راستے میں رہ جانے سے بہتر ہے۔فتنہ انگیز سچائی سے مصلحت آمیز جھوٹ بہتر ہے۔دشمن سے بچواور دوست سے اس وقت جب وہ تمہاری تعریف کرنے لگے۔مال و دولت آسائش عمر کیلئے ہے‘ عمر اس لئے نہیں کہ انسان دولت ہی اکٹھی کرتا رہے۔ بخیل آدمی کی دولت اس وقت باہر آتی ہے
جب وہ خود زمین کے اندر چلا جاتا ہے۔اس سے تو خاموشی بہتر ہے کہ کسی کو دل کی بات کہہ کر پھر اس سے کہا جائے کہ کسی سے نہ کہنا۔تو نیک ہو اور لوگ تجھے برا کہیں‘ یہ اس سے اچھا ہے کہ تو برا ہو اور لوگلوگ تجھے نیک کہیں۔عقل مند اور بے وقوفوں میں کچھ نہ کچھ عیب ضرور ہوتا ہے مگر عقلمند اپنے عیب کو خود دیکھتا ہے اور بے وقوفوں کے عیب دنیا دیکھتی ہے۔آدمی کے علم کا اندازہ تو ایک دن ہو جاتا ہے لیکن نفس کی خباثت کا پتہ برسوں میں بھی نہیں چلتا