لاس اینجلس(نیوز ڈیسک)ہالی وڈ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار رسل کرو نے انکشاف کیا ہے کہ مشہور پاپ سنگر مائیکل جیکسن سے وہ اگرچہ ساری زندگی نہیں ملے تاہم وہ انہیں تین برس کے طویل عرصے تک جھوٹی کالز کرتے رہے۔رسل کرو نے بتایا کہ مائیکل جیکسن سے وہ ساری زندگی نہیں ملے اور نہ ہی کبھی کسی محفل میں ان سے ہاتھ تک ملانے کی نوبت آئی تاہم وہ ہوٹل رومز جہاں رسل کرو ٹھہرتے تھے، مائیکل جیکسن وہ نام جان لیتے تھے جنہیں اپنا کے رسل کرو نے کمرہ حاصل کیا ہوتا تھا اور پھر وہ انہیں کال کرتے تھے۔ رسل نے ایسی ہی جھوٹی کالز کی ایک مثال دیتے ہوئے کہا کہ مائیکل جیکسن نے ایک بار کال کی اور کہا کہ کیا مسٹر کال ہیں؟ پھر کہا کیا مسز وال ہیں؟ پھر کہا کہ کیا وہاں پر کوئی وال ہے؟ اگر نہیں ہے تو چھت اوپر کیسے ٹکی ہوئی ہے؟ رسل نے اس سے قبل2013میں بھی یہ الزام عائد کیا تھا کہ مائیکل جیکسن انہیں کالز کرتے تھے اور کبھی آواز بدل کے کہتے تھے کہ وہ بلڈنگ سے فورا نکل جائیں کیونکہ وہ تباہ ہونے والی ہے اور جب رسل گھبرا جاتے تو وہ کہہ دیتے کہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں میں مزاق کررہا تھا اور اپنی شناخت کروا دیتے ۔ رسل کرو نے اس انٹرویو میں القاعدہ کی جانب سے اغوا کئے جانے کے بعد کی اپنی زندگی پر سے بھی پردہ ہٹایا۔ رسل کو 2001میں القاعدہ کی جانب سے اغوا کئے جانے کی دھمکی ملی تھی۔