ممبئی (نیوز ڈیسک)جیکولین فرنینڈس اس نئی فلم میں کچھ چیلنجنگ ایکشن سین کرنے کے لیے بہترین اتھلیٹ بننے کی کوشش کریں گی۔ فوٹو: فائل
ممبئی: بالی ووڈ میں ان دنوں خواتین کے مرکزی کردار والی فلموں کا رجحان ہے اور پچھلے دنوں بھی ایک ایسی ہی فلم اکیرا کے بنائے جانے کی اطلاع ملی تھی جس میں سوناکشی سنہا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں اور اے آر موروگاڈوس کی اس فلم میں اپنے کردار کو نبھانے کے لیے سوناکشی سنہا خصوصی طور پر ننجا کی تربیت بھی حاصل کر رہی ہیں اسی طرح اب سننے میں آیا ہے کہ اداکارہ جیکولین فرنینڈس بھی لڑائی کی ایک پرانی قسم کلاری سیکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مارشل آرٹ کی سب سے پرانی قسم کلاری دراصل کیرالہ سے ماخوز ہے اور اسے دنیا میں لڑائی لڑنے کا سب سے پران نظام بھی تصور کیا جاتا ہے۔ جیکولین فرنینڈس دراصل کلاری کی تربیت اس لیے لینا چاہتی ہیں کہ انھوں نے اب ڈائریکٹر روہت دھون کی نئی فلم میں نوجوان اداکار ورون دھون کے مقابل ہیروئن آنا ہے اور اس کردار کی ڈیمانڈ کے لیے جیکولین لڑنے کی قسم کلاری سیکھیں گی۔ جیکولین اکشے کمار اور سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ فلم برادرز کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعدکلاری کی ٹریننگ شروع کریں گی۔ جیکولین فرنینڈس پہلے ہی ایک اسمارٹ اور فٹ خاتون ہیں اور اب فلم میں نئے انداز کے ایکشن میں دیکھنا انتہائی دلچسپ ہوگا۔
جیکولین فرنینڈس اس نئی فلم میں کچھ چیلنجنگ ایکشن سین کرنے کے لیے بہترین اتھلیٹ بننے کی کوشش کریں گی اور آئندہ دنوں میں وہ مارشل آرٹ کی یہ قدیم ترین قسم کلاری پیوتا سیکھنے کے لیے خود کو سپر فٹ رکھنے کی بھی کوشش کریں گی اور اس کے ساتھ ساتھ وہ اس مارشل آرٹ کو سیکھنے کے لیے ایک ہفتے کے لیے بھارت کے علاقہ تھرووانن تھاپورم بھی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق جیکولین اپریل کے دوسرے ہفتے کیرالہ روانہ ہوں گی اس دوران وہ کیرالہ کے مختلف آرٹ اسکولوں کا بھی دورہ کریں گی اور پھر کچھ ماہ کی ٹریننگ بھی لیں گی۔
جیکولین نئی فلمکیلئے مارشل آرٹ کی قدیم قسم کلاری سیکھیں گی
31
مارچ 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں