ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

فیوریس 7: پال واکر کو خراج تحسین

datetime 31  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک (نیوز ڈیسک)فاسٹ اینڈ فیوریس 7 کے ریلیز ہونے کے ساتھ ساتھ فیوریس 7 کی کاسٹ نے پال واکر کو اس فلم کے ذریعے منفرد خراج تحسین پیش کیا ہے۔یاد رہے کہ پال واکر 2013 میں فلم کی شوٹنگ کے دوران ہی ایک حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے اور ان کی موت کے بعد فلم کے ہدایت کار اس بات پر پریشان تھے کہ ان کے بغیر اب اس فلم کو مکمل کیسے کیا جائے لیکن آخر میں یہی فیصلہ کیا گیا کہ اس فلم کو ضرور مکمل کیا جائے گا کیوں کہ یہ پال واکر کی آخری فلم ہے۔اس فلم سیریز میں پال واکر کا نام برائن او کونر تھا اور اولین حصے میں انکا کردار ایک خفیہ پولیس اہلکار کا تھا جو بعد میں ایک برا لڑکا بن جاتا ہے۔اب تک اس فلم سیریز کے چھ حصوں نے 2 ارب 30 کروڑ ڈالرز کا بزنس کیا ہے۔پال واکر کی حادثے میں موت کے بعد اس فلم کی کہانی میں بھی کافی تبدیلیاں کی گئیں جبکہ فلم میں پال والکر کی جگہ ان کے بھائی نے اداکاری کی ہے۔فیوریس 7 اس فلم سیریز میں پال واکر کے کردار کی آخری قسط ہے جبکہ اس فلم کو پہلی بار جیمز وان نے ہدایت کیا ہے۔ اس سے قبل فاسٹ اینڈ فیوریس کی تمام فلمیں جسٹن لن نے ڈائریکٹ کی تھیں جو پال واکر کی موت کے بعد فاسٹ اینڈ فیوریس کی کاسٹ سے علیحدہ ہوگئے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ فلم پال واکر کے بغیر کیسے مکمل کی گئی ہے اور لوگ پال واکر کے بغیر اس فلم کو کس حد تک پسند کرینگے، تاہم ون ڈیزل تو اس کی کامیابی کے لیے پرامید ہیں اور انہیں توقع ہے کہ یہ بہترین فلم کا آسکر ایوارڈ جیتے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…