ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

وزن میں22 کلو اضافہ، عامر خان کی صحت کو شدید خطرات لاحق

datetime 31  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک)بھارتی فٹنس ایکسپرٹ آرناو سرکار نے کہا ہے کہ عامر خان نے اپنے وزن میں اچانک ڈھیر سارا اضافہ کر کے اپنی صحت خطرے میں ڈال لی ہے وہ کئی بیماریوں کا شکار ہو سکتے ہیں۔عامر خان نے اپنی فلم دنگل کے لئے وزن میں اضافہ کیا گیا۔ اس فلم سے قبل ان کا وزن 68 کلو تھا لیکن فلم میں ایک ریٹائر پہلوان کا کردار نبھانے کے لئے وزن میں اضافہ کیا اور اب ان کا وزن 90 کلو ہو چکا ہے۔ انہوں نے 3 ماہ کے اندر اپنے وزن میں اضافہ کیا ہے۔ اس فلم میں عامر خان بھارت کے سابق پہلوان مہاویر پھوگاٹ کا کردار نبھا رہے ہیں۔اس حوالے سے متعدد بالی ووڈ ستاروں اور کھلاڑیوں کو فٹنس ٹپس دینے والے آرناو سرکار نے کہا کہ عامر خان کا وزن میں اس قدر تیزی سے اضافہ کرنا غلط ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایک صحت مند انسان اگر اپنی خوراک میں اضافہ کرے تو اسے زیادہ سے زیادہ ایک ماہ میں تین سے چار کلو تک وزن بڑھانا چاہئے۔ عامر خان نے تین مہینے میں وزن میں 22کلو اضافہ کیا جس کا مطلب یہ ہے کہ انہوں نے ایک مہینے میں 7 کلو سے بھی زیادہ وزن بڑھایا۔ انہوں نے کہا کہ وزن میں کمی یا اضافہ آہستہ آہستہ ہونا چاہئے ۔ سٹیرائڈز کی مدد سے وزن بڑھانا غلط ہے اور اگر آپ چکنائی والی خوراک استعمال کرتے ہیں تو یہ بھی آپ کی صحت کے لئے بہت خطرناک ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب جب فلم کے بعد عامر خان وزن کم کریں گے تو ان کو یہی مشورہ دوں گا کہ دو تین ماہ کی بجائے کم سے کم چھ مہینے میں وزن کم کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…