ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

سنی لیون کی موجودگی کے سبب ایک پہیلی لیلا کو کاسٹنگ میں مشکلات پیش آئیں

datetime 30  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی وڈ میں متنازعہ شہرت کی حامل اداکارہ سنی لیون کا دعوی ہے کہ ان کی نئی فلم ایک پہیلی لیلا ایک نئی سنی لیون کو متعارف کروائے گی۔ سنی کے اس دعوے میں کس قدر حقیقت ہے، یہ تو فلم ریلیز ہونے پر ہی معلوم ہوگا تاہم فی الوقت کی خبر یہ ہے کہ اسی فلم میں سنی لیون کی موجودگی کے سبب فلم پروڈیوسر اور ڈائریکٹرز کو اداکاروں کا چنا کرنے میں بے حد مشکل پیش آئی ۔ میوزیکل تھرلر میں سنی لیون ایک شہزادی کا کردار کر رہی ہیں۔ اس کیلئے پہلے دپیکا پڈوکون کو سائن کیا گیا تھا تاہم بعد ازاں سنی لیون کو یہ کردار دے دیا گیا، اس بارے میں فلم کے ڈائریکٹر بوبی خان کہتے ہیں کہ انہوں نے تمام بڑے اداکاروں سے بات کی تاہم سنی کا نام سنتے ہی سب بدک جاتے تھے ۔ یہ صورتحال بے حد پریشان کن تھی، خود سنی بھی بے حد مایوس تھی حتی کہ سنی کے شہر ڈینیئل ویبر نے ایک دن تنگ آکے بوبی سے کہا کہ وہ جب آئندہ کسی اداکار کو اس فلم میں کردار کیلئے پیشکش کرنے کے لئے جائیں تو انہیں لے کے جائیں، وہ خود ان سے درخواست کریں گے کہ ان کی بیوی ایک پروفیشنل اداکارہ ہے اور کچھ نہیں اس لئے وہ اس کے ساتھ کام کرلیں۔ واضح رہے کہ اس فلم میں بھی سنی ایک بیباک کردار میں دکھائی دے رہی ہیں تاہم ان کا دعوی ہے کہ اس فلم میں ایکٹنگ کا مارجن بے حد ہے اور اس میں اداکاری سے وہ بالی وڈ میں بطور اداکارہ بھی اپنی پہچان بنا لیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…