منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان کو اندھیروں سے نکالنے کیلئے ایک اور بڑا قدم،چین سے معاہدہ طے پاگیا

datetime 4  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)رحیم یار خان میں 1320 میگاواٹ کا ایک اور کول پاور پلانٹ لگے گا، چینی کمپنی سے معاہدہ طے پا گیا، وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے چینی کمپنیوں کے حکام کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔ نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن چائنہ کے ایڈمنسٹریٹر و وائس چیئرمین نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن چائنہ( این ڈی آر سی) نور بیکری،

1320 میگاواٹ کے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ پر کام کرنے والے چین کے ہیوانگ گروپ کے چیئرمین چاؤپکسی، پاکستان میں چین کے سفیر سن ویڈانگ، رویائی انرجی گروپ کے چیئرمین کیو یافو اور چینی حکام نے استقبالیہ میں شرکت کی۔ صوبائی وزراء، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی،چیف سیکرٹری اور مختلف محکموں کے سیکرٹریز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر پنجاب حکومت اور چین کی کمپنیوں کے مابین توانائی سیکٹر میں تعاون کی تین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔ معاہدے کے تحت ہیوانگ شین ڈونگ پاور جنریشن کمپنی پنجاب حکومت سے رحیم یار خان میں 1320 میگاواٹ کے کول پاور پلانٹ کا منصوبہ لگانے میں تعاون کرے گی۔ چینی کمپنی اس پلانٹ کے حوالے سے تکنیکی معاونت فراہم کرے گی۔ پنجاب حکومت کی طر ف سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی جہانزیب خان اورشین ڈونگ پاورجنریشن کمپنی چائنہ کے صدر نے معاہدے پر دستحظ کئے۔پنجاب حکومت اور چین کے شین ڈونگ رویائی گروپ کے مابین فنی تربیت کے ادارے کے قیام سے کے حوالے سے بھی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ پنجاب حکومت کی طرف سے سیکرٹری توانائی اسد الرحمن گیلانی اور شین ڈونگ رویائی گروپ کی طرف سے سونگ تاجی نے دستخط کئے۔ معاہدے کی رو سے چینی کمپنی ساہیوال میں فنی تربیت کاادارہ قائم کرے گی اور اس ادارے میں مقامی نوجوانوں کو فنی تربیت دی جائے گی۔

پنجاب حکومت اور چین کے شین ڈونگ رویائی گروپ کے مابین کارپوریٹ سماجی ذمہ داریوں کے حوالے سے بھی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان معاشی تعاون نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے اور چین اور پاکستان کے مابین اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلی ہیں اور ہر گزرتے لمحے پاکستان اور چین کی معاشی دوستی مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی اخلاص، محبت اور باہمی احترام پر مبنی ہے اوردونوں ممالک کے مابین بڑھتے معاشی تعاون سے دونوں طرف کے عوام کو فائدہ ہو گا۔ توانائی سیکٹر میں چین کا تعاون بے مثال ہے ۔ توانائی بحران پر قابو پانے میں تعاون پر چین کی حکومت ، قیادت اور عوام کے شکر گزار ہیں ۔ چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری کے تحفے کو پاکستان کے عوام کبھی بھلا نہیں سکتے اور اس عظیم الشان منصوبے کو کسی بھی صورت میں منفی سیاست کی نذر نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چین نے توانائی کے منصوبوں میں 36 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر کے مشکل وقت میں پاکستان کا ہاتھ تھاما ہے۔ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور دونوں ممالک کی لازوال دوستی کا عکاس ہے۔ سی پیک کے تحت 1320 میگا واٹ کا ساہیوال پاور پراجیکٹ 22 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا ہے۔ توانائی بحران کے حوالے سے پاکستان کی مشکلات کودیکھتے ہوئے چینی کمپنیاں توانائی منصوبوں پر دن رات کام کر رہی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے متعدد کارخانے تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ پاکستان اور چین مشکل کی ہر گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں ۔ جنگ ہو یا امن ، سیلاب ہو یا کوئی اور قدرتی آفت چین نے کبھی پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑا،ہمیں چین کی دوستی پر فخر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اور چین کی کمپنیوں کے مابین طے پانے والے معاہدے خوش آئند ہیں اور ان پر عملدرآمد سے دوطرفہ معاشی تعاون کو فروغ ملے گا۔ وزیراعلیٰ نے چینی کمپنیوں کے اعلیٰ حکام کو یادگاری شیلڈز بھی دیں۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…