اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

ایک ایسا مسلمان بادشاہ جس کوسات سوسال گزرجانے کے باوجود کوئی اس کے برابر دولت مند نہیں بن سکا

datetime 20  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شہنشاہ مالی 700سال گزر جانے کے بعد بھی دنیا کے امیر ترین شخص قرار، سلیبرٹی نیٹ ورتھ کی جانب سے دنیا کی امیر ترین شخصیات کی فہرست جاری کر دی گئی،بل گیٹس 12ویں نمبر پر براجمان ۔تفصیلات کے مطابق 14ویں صدی عیسوی کے دوران افریقہ کے ایک غر یب ملک مالی کے بادشاہ مانسا موسیٰ 400ارب ڈالزر کے مالک تھے جوکہ

آج بھی دنیا کے امیر ترین شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر ہیں ۔ سلیبرٹی نیٹ ورتھ نے دنیا کی امیر ترین شخصیات کی فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق معروف مورخ ابن خلدون ،العمری اور ابن بطوطہ جیسے مسلمان مورخین نے بھی مالی کے بادشاہ کی دولت بارے اپنی کتابوں میں تفصیل سے لکھاہے۔مورخین کا کہناہے کہ ان کی دولت وثروت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ سنہ 1324ءمیں اس نے اپنے ملک کے 60 ہزار افراد کے ہمراہ حج کا سفر کیا تھا۔ ان میں سے بارہ ہزار افراد کو کئی ٹن سونا اور ہیرے جواہرات اٹھوائے گئے تھے، وہ جہاں جاتے سونے اور ہیروں کے انبار لگا دیتے، جس کے باعث ان کے راہ میں آنے والے شہروں میں سونے کی اتنی ریل پیل ہوگئی کہ کئی سال تک سونے کی قیمتیں نچلی ترین سطح پرآ گئی تھیں۔فہرست میں دوسرے نمبر پر روتھ چائلڈ 350 ارب ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں روتھ چائلڈ 18 ویں صدی عیسوی میں یورپ کے امیر ترین شخص مانے جاتے تھے۔امریکی جون روک فیلر ماضی اور حال کے تیسرے امیر ترین شخص ہیں۔ وہ 1839ءمیں پیدا ہوئے اور 1937ء میں وفات پائی۔ ان کے مجموعی اثاثوں کی مالیت340 ارب ڈالرہے۔ ایک دوسرے سکاٹش نژاد امریکی آنڈرو کارینگی 310 ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے نمبرپرہیں۔ رپورٹ کے مطابق خود کو ’شہنشاہ افریقہ‘ قرار دینے والے مقتول لیبیائی لیڈر کرنل معمر قذافی 200 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ آٹھویں امیر ترین شخص ہیں۔ امریکی بزنس جریدےفوربز کی رپورٹ کے مطابق امریکی سافٹ ویئر کمپنی کے بانی بل گیٹس 136 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ بارہویں، میکسیکو کے لبنانی نژاد کارلوس سلیم حلو 68 ارب ڈالرز کے ساتھ بائیسویں اور امریکی وارن بافیٹ 64 ارب ڈالرز کے ساتھ پچیسویں امیر ترین شخص ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…