بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

جب پیر مہر علی شاہؒ کو جلاوطن کرنے کا فیصلہ کیا

datetime 5  جنوری‬‮  2019 |

1911ء دہلی میں جارج پنجم کا دربار منعقد ہوا۔ اس میں شمولیت کے لیے مذہبی پیشواؤں کو دعوت نامے بھیجے گئے۔سیدنا پیر مہر علی شاہؒ نے دعوت نامے کے جواب میں لکھوا بھیجا کہ انہیں حاضری سے معذور سمجھا جائے۔ اس حکومت کی طرف سے چونکہ ہمارے مذہب اسلام پر پابندی نہیں لگائی گئی لہذا بادشاہ کے لیے دعا گو ہوں۔ وائسرائے ہند کی تاج پوشی کی اس تقریب میں شمولیت سے انکار پر حاسدین و معاندین نے حکومت کو پیر صاحب کے خلاف اکسایا۔

پنجاب کے گورنر سر لوئی ڈین نے کہا میری گورنمنٹ پیر صاحب گولڑہ کے انکار کی اصل وجہ معلوم کرے گی۔ چنانچہ راولپنڈی کے انگریز کمشنر نے آپ کو ریسٹ ہاؤس بلوا بھیجا تو آپؒ نے فرمایا۔ “میں 3 منٹ کے لیے بھی اپنی اس مسجد کو چھوڑ کر کمشنر کے پاس جانے کے لیے تیار نہیں ہوں۔ کمشنر صاحب سے کہو کہ اگر اسے کوئی کام ہے تو وہ یہاں آ جائے۔ اس کے بعد آپ نے بغداد شریف کی طرف منہ کر کے بارگاہ_غوثیت میں استغاثہ پیش کیا۔ “تیرے مڈھ قدیم دے بردیاں نوں لوگ دسدے خوف چپڑاسیاں دا، “دستگیر کر مہر توں مہرعلی اتے، تیرے باجھ ہے کون اللہ راسیاں دا۔ ان اشعار کا پڑھنا تھا کہ حضور غوث اعظمؒ کی مدد آ پہنچی اور وہ کمشنر جو آپ کی گرفتاری کے احکامات لے کر آنا چاہتا تھا وہ خود آپؒ کا گرویدہ ہو گیا۔ حکومت برطانیہ کے فیصلے کے مطابق آپ کو جلا وطن کر دیا جانا تھا۔ ایک دن ایک مسلمان افسر نے آپؒ کی خدمت میں عرض کیا کہ یہ بات طے ہو چکی ہے کہ حکومت آپ کو جلا وطن کرنا چاہتی ہے۔ آپ نے ارشاد فرمایا کہ جو ہمیں جلا وطن کرنے کے درپے ہیں انہیں اپنے بارے میں علم نہیں کہ قدرت ان کے بارے میں کیا ارادہ رکھتی ہے۔ چنانچہ اس کے چند سال بعد 18_1914 کے زمانہ میں جنگ عظیم اول چھڑ جانے سے آپ کی جلا وطنی کی تجویز فائل میں ہی دھری رہ گئی اور حکومت برطانیہ کو منہ کی کھانا پڑی۔



کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…