بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

ترکی میں پھر ہنگامی حالت نافذ

datetime 22  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (آئی این پی)ترکی میں پھر ہنگامی حالت نافذ،ترک صدر رجب طیب اردان نے ملک میں ہنگامی حالات میں باضابطہ طور پر توسیع کر دی جسے 2016 کی ناکام فوجی بغاوت کے بعد نافذ کیا گیا تھا،اردگان کا کہنا ہے کہ جب تک ملک میں بہتری اور امن نہیں آتا تب تک یہ حکم لاگو رہے گا۔اٹھارہ اپریل کو ہونے والی ووٹنگ کے نتیجے میں ایک طاقتور انتظامی صدارتی نظام قائم ہوا ہے, ترک قانون ساز اور وزیر اعظم کا عہدہ غیر موئثر ہو چکا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر طیب اردگان نے یہ بات انقرہ میں ہزاروں حامیوں اور حکمراں انصاف اور ترقی پارٹی کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس کا اجلاس شریک بانی کو پارٹی کے عہدے پر فائز کرنے کے لیے طلب کیا گیا تھا۔ہنگامی حالات کا نفاذ پارلیمانی منظوری یا عدالتی جائزے کے بغیر اردگان اور ان کی کابینہ کو حکم نامہ جاری کرنے کی اجازت دیتا ہے۔پارٹی کے سربراہ کے طور پر اردگان کے اس اعلان سے چار ہفتے قبل، قومی ریفرینڈم میں ترک ووٹروں نے ان کے صدارتی اختیارات کی منظوری معمولی سی اکثریت سے دی تھی۔اٹھارہ اپریل کو ہونے والی ووٹنگ کے نتیجے میں ایک طاقتور انتظامی صدارتی نظام قائم ہوا ہے، جس کے نتیجے میں کافی حد تک ترک قانون ساز اور وزیر اعظم کا عہدہ غیر موئثر ہو چکا ہے۔ آئینی ترامیم کے تحت، اردوان قومی بجٹ بھی ترتیب دیں گے اردوان قومی بجٹ بھی ترتیب دیں گےاور اعلی عدالتوں کے جج اور آئینی عدالت تعینات کر سکیں گے۔ناقدین نے، جن میں انسانی حقوق کی نامور تنظیمیں شامل ہیں، دلیل دی ہے کہ اصلاحات کا نتیجے میں ایک منتخب آمریت نے جنم لیا ہے۔اردگان اور ان کے حامی دعوی کرتے ہیں کہ حکومت کا ایک سہل نظام رائج کر سکیں گے، جو دہشت گردی سے بہتر طور پر نبردآزما ہو سکے گا اور معیشت کی سست روی ختم کر سکے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…