اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں خاتون استاد کو سوشل میڈیا پر قابل اعتراض تصاویر شیئر کرنے پر نوکری سے برطرف کر دیا، طلبہ سراپا احتجاج بن گئے، بحالی کیلئے مہم کا آغاز۔تفصیلات کے مطابق مقامی سکول کی خاتون استاد لادیا فرگوسن نے سماجی رابطوں کی معروف ویب سائٹ فیس بک پر اپنی سیلفی اور ایک 8منٹ کی ویڈیو شیئر کی جس پر
سکولانتظامیہ نے اسے قابل اعتراض قرار دیتے ہوئے خاتون استاد کو برطرف کر دیا۔خاتون استاد 3بچوں کی ماں ہے۔طلبہ نے انتظامیہ کے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے خاتون استاد کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ جتنے کپڑے خاتون استاد نے تصویر اور ویڈیو میں پہن رکھے ہیں وہ برطانیہ میں عام معمول کے مطابق پہنے جاتے ہیں۔