انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک )ترکی کے صدررجب طیب ایردوان نے مسئلہ کشمیرپرکھل کرپاکستان کے موقف کی حمایت کااعلان کیاہے ۔ترک صدرنے کہاکہ مسئلہ کشمیرپرترکی کابھی وہی موقف ہے جوکہ ہرپاکستانی کاہے اور مسئلہ کشمیرکواقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے ہی حل کیاجائے ۔انہوں نے ان خیالات کااظہارسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کی قیادت میں ایک پارلیمانی وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے
کہاکہ بھارت ظلم اورگولی کی طاقت سے کشمیری عوام کاحق خود ارادیت اورتحریک آزاد کونہیں دباسکتا۔ترک صدرنے کہاکہ پاکستان کے ساتھ ہرمعاشی محاذتعاون کرتے رہیں گے ا وراس معاملے میں کوئی دبائوبرداشت نہیں کرینگے ۔اس موقع پرسپیکرقومی اسمبلی ایازصاد ق نے کہاکہ پاکستان اورترکی کی دوستی مثالی ہے اورپاکستان کے عوام اس پرفخرکرتے ہیں ۔ اورترکی کواپنادوسراگھرتصورکرتے ہیں