بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

دبئی ائیرپورٹ پرسونے سے بھرے جوتے چھوڑکر بھاگنے والاشخص گرفتار

datetime 27  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کے مرکزی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک عجیب وغریب واقعہ پیش آیا جب ایک مسافرنے جوتے اتار کر رکھ دیے اور خود ننگے پاؤں جہاز کی طرف چل پڑا۔میڈیارپورٹس کے مطابق دبئی میں جرائم کے مقدمات نمٹانے والی عدالت کو بتایا گیا کہ ایک

ایشیائی شہری جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی نے ’نخلہ جمیرا‘ کے مقام پر واقع اپنے مالک کے گھر سے ایک لاکھ 5ہزار درہم اور 3لاکھ 85 ہزار مالیت کا 2.6 کلوگرام سونا،18 ہزار درہم مالیت کی ایک انگشتری چوری کرنے کے بعد اپنے ملک فرار ہونے کی کوشش کی مگر ملزم پکڑا گیا۔پولیس کا کہنا تھاکہ ملزم کا مالک بیرون ملک تھا۔ اس نے مالک سے اپنا پاسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات بھی لے لی تھیں۔ جب اس نے دیکھا کہ اس کا مالک گھر پر موجود نہیں۔ اس نے نقدی، زیورات اٹھائے اور اپنے ملک فرارکے لیے دبئی ہوائی اڈے پر پہنچ گیا۔ اسے الیکٹرانک چیکنگ کے لیے نصب گیٹ سے گذرنا تھا مگراس نے اپنے جوتے وہیں اتار دیے جن میں سونے کے زیورات موجود تھے۔ وہ وہاں سے ننگے پاؤں آگے چل پڑا تاہم سیکیورٹٰی حکام نے اس کی نشاندہی کرنے کے بعد اسے بیرون ملک فرار سے قبل ہی حراست میں لے لیا۔ دوران تفتیش اس نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…