کابل/واشنگٹن (آئی این پی )افغانستان نے پاکستان کوملک میں عدم استحکام کی بڑی وجہ قرار دیتے ہوئے ٹرمپ انتظامیہ سے مطالبہ کیاہے کہ وہ پاکستان کو دہشتگردی کو ریاستی پالیسی کے ہتھیارکے طورپر استعمال کرنے سے روکے ، پاکستان میں دہشتگرد گروپوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں اورپڑوسی ملک کی طرف سے دہشتگردکو بلارکاوٹ حمایت فراہم کی جاتی ہے ۔افغان میڈیا کے مطابق افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی جو
امریکہ میں ہونے والی اینٹی کولیشن گروپ کے اجلاس میں شرکت کیلئے واشنگٹن کے دورے پر ہیں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کو دہشتگردی کو ریاستی پالیسی کے ہتھیارکے طورپر استعمال کرنے سے روکے۔ربانی نے پاکستان پر الزام عائد کیا کہ وہ جنگ زدہ ملک میں عدم استحکام کی وجہ ہے اور وہاں دہشتگرد گروپوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں۔پڑوسی ملک کی جانب سے دہشتگردوں کو بلارکاوٹ حمایت فراہم کی جاتی ہے ۔افغان وزیر خارجہ نے کہاکہ قومی اتحاد کی حکومت نے اسلام آباد کے ساتھ تعلقات کا نیا باب کھولنے کی کوشش کی ہے ، بدقسمتی سے ہم نے پاکستان کی طرف سے کیے گئے وعدوں کے حوالے سے عملی اقدامات نہیں دیکھے۔ربانی نے کہاکہ پاکستان کی جانب سے طالبان کو امن مذاکرات کی میز پر لانے کی ضرورت ہے ۔افغان وزیر خارجہ نے کہاکہ قومی اتحاد کی حکومت نے اسلام آباد کے ساتھ تعلقات کا نیا باب کھولنے کی کوشش کی ہے ، بدقسمتی سے ہم نے پاکستان کی طرف سے کیے گئے وعدوں کے حوالے سے عملی اقدامات نہیں دیکھے۔ربانی نے کہاکہ پاکستان کی جانب سے طالبان کو امن مذاکرات کی میز پر لانے کی ضرورت ہے ۔وزیر خارجہ نے کابل اور قندھار میں حالیہ حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ طالبان مذاکرات کی میز پر نہیں آنا چاہتے ۔پاکستان افغانستان کو ایک خودمختار اور آزاد ملک کے طور پر دیکھے۔