واشنگٹن(آئی این پی)امریکا کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل مارک میلی نے کہا ہے کہ عراقی فوج موصل میں داعش تنظیم کے خلاف جن معرکوں میں مصروف ہے وہ شہروں کی جنگوں کا ایسا نمونہ ہے جس کی تیاری مستقبل میں دنیا بھر کی افواج کو کرنا چاہیے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں ایک کانفرنس کے دورانمیلی نے کہاکہ عالمی افواج کو مستقبل میں گوریلا جنگ لڑنے کے واسطے تیاری کرنا چاہیے۔ داعش کے
خلاف عراقی فوج کے معرکوں کے علاوہ حلب پر کنٹرول کے لیے شامی فوج کی لڑائی ان جنگوں کا نمونہ ہے جو آئندہ سے دنیا بھر میں افواج کو لڑنا ہوں گی۔ جنرل میلی نےکہا کہ آبادی کی نمو اور گنجان آباد شہروں کی تعداد میں اضافے کے سبب افواج پر لازم ہے کہ وہ اپنی عسکری حکمت عملی کو تبدیل کریں تاکہ ان غلطیوں سے بچا جاسکے جن کا نتیجہ بے قصور افراد کی ہلاکت اور انفرا اسٹرکچر کی تباہی کی صورت میں سامنے آتا ہے