برلن(آئی این پی)جرمنی نے ترکی کی جانب سے تازہ بیان بازی پر شدید تنقید کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ ترک سیاستدنوں کے جرمنی میں داخلے پر پابندی بھی عائد کی جا سکتی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن چانسلر دفتر کے سربراہ پیٹر الٹمائر نے ترکی کی جانب سے تازہ بیان بازی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اس صورتحال میں ترک سیاستدانوں کے جرمنی میں داخلے پر پابندی بھی عائد کی جا سکتی
ہے۔ انہوں نے روز دے کر کہا کہ انقرہ حکومت جرمنی پر نازی طریقہ ہائے کار اپنانے کے الزامات لگانے سے باز رہے۔ الٹمائر کے بقول ترک حکومت ہمیشہ اپنے ملک کے عزت و وقار کی بات کرتے ہوئے اس کے خلاف ورزی برداشت نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی بھی وقار رکھتا ہے۔انہوں نے ترک صدر رجب طیب ایردوآن کی جانب سے بیان بازی کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا۔ ترک صدرکی طرف سے سخت بیان کی توقع نہ تھی