کوپن ہیگن(آئی ا ین پی )یورپی ملک ڈنمارک کی حکومت نے ترک وزیراعظم کا طے شدہ دورہ منسوخ کر دیا ۔غیرملکی میڈیاکے مطابق ڈنمارک کی حکومت نے ترک وزیراعظم کا طے شدہ دورہ منسوخ کر دیا ہے ۔ وزیراعظم بن علی یلدرم نے یہ دورہ20 مارچ کو کرنا تھا۔ ڈنمارک کے وزیراعظم لارس لوکے راسموسن کا کہنا تھا کہ ترکی اور ہالینڈ کے مابین جاری موجودہ کشیدہ صورتحال کے باعث اس طرح کے دورے کی اجازت نہیں
دی جا سکتی۔ ڈنمارک حکام کے مطابق انہوں نے اپنے ترک ساتھیوں کو یہ دورہ ملتوی کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔ قبل ازیں ترک صدر رجب طیب اردگان اور ترک حکومت کے دیگر ارکان نے ہالینڈ پر فاشزم کے الزامات عائد کیے ہیں کیوں کہ ہالینڈ نے ترک وزیر خارجہ کو ملک میں داخل ہونے اور ایک ریلی سے خطاب کرنے سے روک دیا تھا۔واضح رہے کہ ترک سفیرکے ساتھ ہالینڈمیں ناررواسکوک کے بعد حالات کشیدہ ہوئے۔