اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی لابی پھر سرگرم ہو گئی امریکی کانگریس کے ایوان نمائندگان میں پاکستان کو دہشتگردی کی معاونت کرنے والا ملک قرار دینے کا بل پیش۔تفصیلات کے مطابق بھارت نواز امریکی رکن کانگریس ٹیڈپو نے پاکستان کودہشتگردی کی معاونت کرنے والا ملک قرار دینے کا بل امریکی کانگریس کے ایوان نمائندگان میں پیش کر دیا ہے۔
بل میں رکن کانگریس نے پاکستان پر الزام لگاتے ہوئے موقف اپنا ہے کہ پاکستان ایک بد اعتماد ساتھی ہے جس نے سالہا سال امریکہ دشمنوں کاساتھ دیا اور ان کی مدد کی ہے، ٹیڈپو کا کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن، حقانی نیٹ ورک کیساتھ گٹھ جوڑ اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ پاکستان دہشتگردی کی جنگ میں امریکہ کے ساتھ نہیں کھڑا ، وقت آگیا ہے کہ پاکستان کو دھوکہ کیلئے انعام دینے کے بجائے دہشتگردوں کا معاون ملک قرار دیا جائے۔ واضح رہے کہ مذکورہ بل پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 90دنوں کے اندر پاکستان بارے اپنا موقف پیش کر کے بل کی حمایت یا مخالفت کا فیصلہ کریںگے جس کے 30دن بعد امریکی وزیر خارجہ اس حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کے پابند ہونگے۔یاد رہے کہ امریکی رکن کانگریس ٹیڈپو اس سے قبل بھی اسی طرح کا ایک بل سابق امریکی صدر باراک اوباما کے آخری ایام میں ایوان نمائندگان میں پیش کر چکے ہیں جس پر آئینی پیچیدگی کے باعث بحث نہ ہو سکی تھی۔بھارتی لابی پھر سرگرم ہو گئی امریکی کانگریس کے ایوان نمائندگان میں پاکستان کو دہشتگردی کی معاونت کرنے والا ملک قرار دینے کا بل پیش