لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے ٹرانسپورٹ مالکان کی اکثریت نے 5مارچ کے جشن میں کچھ ایسے شرکت کا اعلان کیا ہے کہ فائنل کی خوشی میں عوام کیلئے ٹرانسپورٹ بالکل مفت فراہم کی جائے گی ۔ دوسری جانب پاکستان سپرلیگ کے فائنل کیلئے شائقین کو پارکنگ سے اسٹیڈیم لانے کیلئے شٹل سروس تیار کرلی گئی،شٹل سروس 36بسوں کے ذریعے
چلائی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے فائنل میچ کیلئے شائقین کو پارکنگ سے اسٹیڈیم لانے کیلئے شٹل سروس تیار کرلی گئی ہے،شٹل سروس 36بسوں کے ذریعے چلائی جائے گی۔شائقین کرکٹ کی رہنمائی کیلئے بسوں پر انکلوژر اور گیٹ نمبر درج ہوگا،فضل محمود،کاردار اور نذر محمد گیٹ بزرگ شہریوں کیلئے مختص کیے گئے ہیں جبکہ خصوصی افراد کا داخلہ ماجد گیٹ سے ہوگا۔