کابل (آئی این پی)افغانستان میں بم دھماکے کے نتیجے میں 4افراد ہلاک اور20دیگر زخمی ہوگئے جبکہ سیکورٹی فورسز کی کاروائیو ں میں کمانڈر سمیت داعش کے 30جنگجو ہلاک اور 5زخمی ہوگئے۔بدھ کو افغان میڈیا کے مطابق جنوب مشرقی صوبہ پکتیکا میں بم دھماکے میں 4افراد ہلاک اور20دیگر زخمی ہوگئے۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ ضلع جانی خیل میں ہوا۔
ضلعی انتظامیہ کے سربراہ حاجی نعیم نے تصدیق کی ہے کہ دھماکہ ایک مارکیٹ میں ہوا۔انکا کہنا تھاکہ دھماکہ خیز مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔دھماکے میں 4افراد ہلاک اور 20سے زائد زخمی ہوگئے۔نعیم کا کہنا تھاکہ دھماکے میں نشانہ بننے والے تمام افراد عام شہری تھے تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت موقع پر پولیس اہلکار بھی موجود تھے۔طالبا ن سمیت تاحال کسی بھی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ادھر مشرقی صوبہ ننگرہار میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں کمانڈر سمیت داعش کے 30جنگجو ہلاک اور 5زخمی ہوگئے۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن ضلع آچن اور ہیسکا مینا میں کیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ شدت پسند آپریشن شاہین۔25 کے دوران گزشتہ 48گھنٹوں میں ہلاک ہوئے۔201صلیب ملٹری کور کے مطابق زمینی اور فضائی آپریشن کے دوران ایک کمانڈر حمزہ بھی مارا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن ضلع آچن اور ہیسکا مینا میں کیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ شدت پسند آپریشن شاہین۔25 کے دوران گزشتہ 48گھنٹوں میں ہلاک ہوئے۔201صلیب ملٹری کور کے مطابق زمینی اور فضائی آپریشن کے دوران ایک کمانڈر حمزہ بھی مارا گیا۔ صوبائی پولیس چیف کے ترجمان حضرت حسین مشرقی وال کا کہنا ہے کہ16شدت پسندوں کو ضلع ہسکا مینا کے علاقے گارگرائی ،شاگھل،جابو کالی،پاپن،لنگرائی کندا اور چونگی میں نشانہ بنایا گیا۔انکا کہنا تھاکہ آپریشن میں عسکریت پسندوں کی دو مشین گنیں بھی تباہ کردی گئیں۔