اسلام باآد (مانیٹرنگ ڈیسک)روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کو ٹیلی فون کرکے سانحہ سیہون شریف کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سے انسداد دہشتگردی کیلئے مزید تعاون بڑھائیں گے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کو ٹیلی فون کرکے سانحہ سیہون شریف کی مذمت کی،
متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ لعل شہباز قلندر کے مزار پر حملے کا کوئی جواز نہیں ہے،امید ہے اس بربریت کے پیچھے جو لوگ ہیں انہیں سزا ملے گی’پاکستان سے انسداد دہشتگردی کیلئے مزید تعاون بڑھائیں گے۔واضح رہے صوبہ سندھ کے شہر سیہون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پر خودکش دھماکے میں88افرادشہید اور 3سو سے زائد زخمی ہوئے تھے۔