پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

سعید اجمل مسلسل نظر انداز ہونے پر پھٹ پڑے

datetime 8  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(آئی این پی)پاکستان کر کٹ ٹیم کے مایہ ناز اف سپنر سعید اجمل مسلسل نظر انداز ہونے پر پھٹ پڑے،سعید اجمل کا کہنا ہے کہ جب میں 50 برس کاہوجاؤں گا تب مجھے کھلایا جائے گا، پی سی بی اور سلیکٹرز آخر مجھ سے چاہتے کیا ہیں، سوائے سعید اجمل کے باقی سب کوہی موقع دیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعید اجمل کافی عرصے سے قومی ٹیم سے باہرہیں، بولنگ ایکشن کلیئر کرانے کے بعد سے وہ ٹیم میں جگہ پکی نہیں کرچکے اور گزرتے وقت کے ساتھ ان کی فرسٹریشن میں بھی اضافہ ہونے لگا ہے، وہ اس وقت پاکستان سپر لیگ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے اچھا کھیل پیش کرنے کے لیے پرعزم ہیں وہیں پر وہ قومی ٹیم میں واپسی کی بھی آس دل میں لیے بیٹھے ہوئے ہیں۔ ایک انٹرویو میں سعید اجمل کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ ہی انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے لیے تیار ہوں مگر اس کا انحصار بورڈ اور چیف سلیکٹر پر ہے کہ وہ بھی مجھے کسی اسکواڈ میں شامل کرنا چاہتے ہیں یا نہیں، اسکلز کے لحاظ سے میں بالکل تیار ہوں، میری فٹنس بہترین کنڈیشن میں ہے، آپ کو یاد رکھنا چاہیے کہ میں قومی ٹوئنٹی 20 کپ میں 20 وکٹوں کے ساتھ ٹاپ بولر رہا تھا بدقسمتی سے اس کے بعد مجھے کوئی بھی میچ کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔ سعید اجمل نے کہا ہے کہ حقیقت تو یہ ہے کہ بولنگ ایکشن کلیئر کرانے کے بعد جب بھی مجھے کھیلنے کا موقع ملا میری کارکردگی کافی اچھی رہی، اب اگر مجھے کھیلنے کا موقع ہی نہیں دیا جائے گا تو میں اپنی اہمیت کیسے ثابت کروں گا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…