حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی نے بتایا کہ ان کے ایک تعلق والے دوست ہیں‘ وہ الحمد للہ حافظ الحدیث ہیں ایک دفعہ اپنے اسباق اور اپنی کیفیات کے بارے میں بیٹھے بتا رہے تھے‘ میں نے ان سے پوچھا کہ آپ بخاری شریف کے حافظ ہیں کیا آپ نے ان احادیث مبارکہ کی برکات کا بھی مشاہدہ کیا ہے؟ وہ فرمانے لگے
حضرت! میں اس بات پر حیران ہوں کہ حفظ حدیث کے بعد میرے اوپر اللہ کا ایسا فضل ہوا کہ میرا کوئی ہفتہ بھی نبی علیہ السلام کی زیارت سے خالی نہیں گزرتا‘ کم از کم ایک بار اور کبھی کبھی ایک سے زیادہ بار مجھے نبی علیہ السلام کی زیارت ہوتی رہتی ہے۔ حدیث پاک کی محبت نے انہیں نبی علیہ السلام کا ایسا قرب عطا کر دیا کہ انہیں ہر ہفتے میں نبی علیہ السلام کی زیارت ہوتی رہتی ہے۔