حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمتہ اللہ علیہ نے زمانہ طالب علمی میں دورہ حدیث مکمل کیا تو مہتمم صاحب نے جلسہ کیلئے انتظات کئے کہ ہم دستاربندی کرواتے ہیں۔ حضرت تھانوی رحمتہ اللہ علیہ اپنے ساتھ پانچ سات شاگردوں کو لے کر حضرت شیخ الہند رحمتہ اللہ علیہ کی خدمت میں گئے اور وہاں جا کر کہنے لگے کہ حضرت! ہم نے سنا ہے کہ مدرسہ والے طلباء کی دستاربندی کیلئے انتظام کر رہے ہیں‘ حضرت نے فرمایا!
ہاں کہنے لگے حضرت ہماری گزارش یہ ہے کہ ہماری دستاربندی نہ کروائی جائے ایسا نہ ہو کہ لوگ ہمیں دیکھ کر یہ اعتراض کریں کہ ایسے نالائق طلبہ کی دستار بندی کرا دی گئی‘ کہیں مدرسہ کی بدنامی نہ ہو‘ حضرت شیخ الہند جلال میں آ کر فرمانے لگے۔ عزیزم! آپ اپنے اساتذہ کے درمیان رہتے ہیں اس لئے اپنے آپ کو کچھ نہیں پاتے‘ جب ہم نہیں ہوں گے تو پھر تم ہی تم ہو گے۔