دنیا میں جس کسی نے شہرت و ناموری حاصل کی اس نے محنت کی چاہے دین میں کوئی اوپر پہنچا یا علوم دنیا میں‘ محنت ان کو کرنی پڑی۔ نیوٹن کے حالات میں لکھا ہے کہ اس نے ایک تحقیقی مضمون لکھا اور وہ رکھ کر لیٹرین میں چلا گیا‘ پیچھے چراغ جل رہا تھا تو اس کا کتا جس نے اس کا نام ٹونی رکھا ہوا تھا اندر آیا اور اس نے چھلانگ لگائی تو چراغ کاغذوں کے اوپر گرا اور پورے کے پورے کاغذ جل گئے جب یہ واپس آیا اور اس
نے دیکھا کہ پورے کا پورا تحقیقی مضمون جل کر راکھ بن گیا تو اس نے صرف اتنا کہا ’’ٹونی تو نے میرا کام بہت بڑھا دیا‘‘ اس کے بعد اس نے پھر نئے سرے سے مضمون لکھنا شروع کر دیا اور کئی مہینے کی محنت کے بعد دوبارہ اسے لکھا۔ واقعی دھن اور دھیان بڑی نعمت ہے جس کو نصیب ہو جائے اس آسمان کی بلندیوں تک پہنچا دیتی ہے۔