ایتھنز ( آن لائن ) یونانی سپریم کورٹ نے8 فوجیوں کو ترکی کے حوالے کرنے کے خلاف فیصلہ دیدیا ,یونان کی سپریم کورٹ نے ترکی کے ان آٹھ فوجیوں کو ترکی کے حوالے کرنے کے خلاف فیصلہ دیا ہے جس کے بارے میں ترکی کا کہنا ہے کہ وہ گذشتہ سال ہونے والی فوجی بغاوت میں ملوث تھے۔یہ آٹھ فوجی ترکی میں ہونے والی ناکام بغاوت کے بعد ایک ہیلی کاپٹر کی مدد سے یونان چلے گئے تھے
اور ان کا موقف تھا کہ وہ بغاوت میں ملوث نہیں تھے۔ترکی نے یونان سے ان کی واپسی کا مطالبہ کیا تھا۔ترک سپاہیوں کا کہنا ہے کہ ترکی میں ان کی زندگیوں کو خطرہ ہے۔اس مقدمے کو یونان کے ایک سفارتی مسئلے کے طور پر دیکھا جارہا تھا۔سینئیر پراسیکوٹرز نے ترکی کے آٹھ فوجیوں کی واپسی کے خلاف دلائل دیے تھے۔یونان کی سپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی ہے اور اس کے خلاف اپیل نہیں کی جا سکتی ہے۔۔