نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے پاکستان پرانڈین ریاست پنجاب میں منشیات اسمگلنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکی بھی دے ڈالی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست پنجاب میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے الزام لگایاکہ پاکستان بھارتی ریاست پنجاب میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہے اور خبردار کیا کہ ہمارا ایشیائی پڑوسی
ایسا کرنے سے باز نہ آیا تو اس کے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔راجناتھ نے پنجاب میں منشیات کے عادی افراد کی تعداد میں اضافے کا ذمہ دار بھی پاکستان کو ٹھہرایا ۔بھارتی وزیر داخلہ نے ووٹرز پر زور دیا کہ اگر وہ کرپشن فری پنجاب چاہتے ہیں تو وہ ایس اے ڈی اور بی جے پی الائنس کو ووٹ دیں۔انکا کہنا تھاکہ گزشتہ اڑھائی سالوں میں مرکزی حکومت پر کرپشن کے کوئی الزامات نہیں ہیں۔