زیورخ (آئی این پی) سوٹزر لینڈ میں ترکی کے قونصل خانے پر آتش بازی کے ساتھ حملہ کیا گیا جس سے قونصل خانے کی کھڑکیوں اور دیواروں کو نقصان پہنچا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوٹزر لینڈ کے شہر زیورخ میں ترکی کے قونصل خانے پر گزشتہ رات آتش بازی کے ساتھ حملہ کیا گیا۔حملے میں قونصل خانے کی کھڑکیوں اور دیواروں کو نقصان پہنچا ہے۔سوٹزر لینڈ کی پولیس نے واقعے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔پولیس نے اطراف کے کیمروں کی ریکارڈنگ کو جمع کر لیا ہے
پولیس نے حملے کے عینی شاہدوں سے قریبی تھانوں میں جا کر بیان دینے کی اپیل کی ہے۔دوسری طرف سوٹزر لینڈ میں حالیہ دنوں میں دہشت گرد تنظیم’’پی کے کے ‘‘ اور ’’پی وائی ڈی ‘‘کے حامیوں کے مظاہروں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔گذشتہ ہفتے اقوام متحدہ کے جنیوا دفتر کے سامنے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیمپی کے کے کے نام نہاد پرچم کو لہرانے والے ایک شخص کو بھی حراست میں لیا گیا تھا۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے جنیوا دفتر میں ترکی میں دہشت گردی کے واقعات کے خلاف احتجاج کیا گیا تھا۔